ویکسین کی دوسری سپلائی پہنچ گئی

 سرینگر //بدھ کو جموں و کشمیر مزید 1لاکھ 21ہزار ویکسین پہنچ گئے ہیں جن میں 65ہزار کشمیر جبکہ  56ہزار جموںکے لئے ہیں۔ سٹیٹ ایمونائزیشن آفیسر ڈاکٹر قاضی ہارون نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ بدھ بعد دو پہر ایک خصوصی طیارے کے ذریعے ویکسین پہنچ گئے۔ ڈاکٹر قاضی ہارون نے کہا کہ ابتک جموں و کشمیر میں 2لاکھ 67ہزار 500ویکسین پہنچ گئے ہیں جن میں سے  ایک لاکھ 34ہزار کشمیر جبکہ ایک لاکھ 33ہزار 500جموں کے کولڈ سٹوریج میںرکھے گئے ہیں۔ ڈاکٹر قاضی ہارون نے بتایا کہ نئی  ٹیکہ کاری مراکز کا آغاز آج سے ہی کیا جائے گا۔