ویکسین کا عمل ٹھیک طرح سے نہیں چل رہا ہے:حزب اختلاف

نئی دہلی// لوک سبھا میں اپوزیشن نے حکومت پر الزام لگایا ہے کہ ملک میں کووڈ ویکسین کا عمل ٹھیک طرح سے نہیں چل رہا ہے اور اب تک بہت کم لوگوں کو ٹیکہ لگا ہے لیکن حکومت اپنے لوگوں کی ان دیکھی کر کے غیر ملکوں میں کووڈ کا ٹیکہ بھیج کر واہ واہی لوٹ رہی ہے ۔لوک سبھا میں کانگریس کے منیش تیواری نے بدھ کو سال 22-2021 کے لئے صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے گرانٹ مطالبات پر بحث کی شروعات کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ٹیکہ کاری کا عمل ٹھیک طرح سے نہیں چل رہا ہے ۔