ویکسین تیار ہونے تک خطرات رہینگے :عالمی ادارہ صحت

جنیوا//عالمی ادارہ صحت(ڈبلیوا یچ او )کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف اب کچھ ممالک معمول کی زندگی کی طرف بڑھ رہے ہیں لیکن ویکسین تیار ہونے تک خطرات موجود رہیں گے ۔عالمی ادارہ صحت کے ہنگامی پروگرام کے ایگزیکٹو ڈائرکٹر ڈاکٹر مائیک ریان نے جنیوا میں ایک انٹرویو میں کہا کہ کچھ ممالک اب بھی کورونا کی زد میں ہیں جبکہ کچھ ملکوں نے یہ ظاہر کرنا شروع کردیا ہے کہ وائرس کو کچھ حد تک قابو کرنا ممکن ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اب بھی عالمی سطح پر حالات بہت ہی مشکل ہیں۔ ہم دیکھ رہے ہیں کہ کورونا وائرس پر قابو پانا اور پہلے کی طرح حالات اور زندگی کو شروع کرنا ممکن ہے ۔  یواین آئی