پونے//عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ19) کی ویکسین’ کوویشیلڈ‘ بنانے والی سیرم اسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کی عمارت کی دوسری منزل پر شدید آگ لگی ہے لیکن جس یونٹ میں کوویشیلڈ بن رہی ہے وہ پوری طرح محفوظ ہے ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ ادھوٹھاکرے نے اس تعلق سے انسٹی ٹیوٹ کے افسران سے بات کی ہے۔ یہ عمارت پونے کے منجری علاقے میں ہے۔سیرم انسٹی ٹویٹ کے منجری پلانٹ میں لگی آگ پر تقریبا دو گھنٹے کی مشقت کے بعد قابو پالیا گیا ہے۔ اس حادثہ میں اب تک پانچ لوگوں کی موت کی خبر ہے۔ جانکاری کے مطابق آگ سیرم انسٹی ٹویٹ کے ٹرمنل گیٹ ایک بلڈ میں چوتھے اور پانچویں فلور تک پھیل گئی تھی۔ پولیس اور مقامی انتظامیہ کے افسران بھی جائے واقعہ پر پہنچے اور راحت و بچاو کام شروع کیا۔ پونے کے میئر مرلی دھر موہول نے کہا کہ چار لوگوں کو عمارت سے محفوظ نکال لیا گیا تھا ، لیکن جب آگ پر قابو پایا گیا تب ہمارے جوانون کو پانچ لوگوں کی لاشیں ملیں۔
ویکسین بنانے ولے سیرم انسٹی ٹیوٹ میں بھیانک آگ
