اشرف چراغ
کپوارہ //اس وقت اگرچہ پوری وادی بجلی کے شدید بحران سے دو چار ہے، وہیں کپوارہ میں بھی بجلی کی عد م دستیابی کی وجہ سے لوگو ں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے تاہم ویلگام رامحال گریڈ اسٹیشن اوور لو ڈ ہونے کی وجہ سے 6ریسونگ اسٹیشنو ں کے تحت آنے والے علاقوں میں مزید بجلی بحران کھڑا ہوا ہے ۔ویلگام رامحال گریڈ اسٹیشن کے تحت آنے والے 6بجلی ریسونگ اسٹیشن جن میں کاری ہامہ ،ہری ترہگام ،تارت پورہ ،کرالہ پورہ ،کیرن اور ٹنگڈار شامل ہیں، کے علاقوں میں بجلی کی بار بار کٹوتی کی وجہ سے مقامی لوگو ں میں شدید ناراضگی پائی جارہی ہے ۔ان علاقوں کے لوگو ں کا کہنا ہے کہ ویلگام رسیو نگ اسٹیشن کے تحت آنے والے علاقوں میں اگرچہ پہلے ہی بجلی کا بحران در پیش تھا تاہم گزشتہ 10روز کے دوران ان علاقوں میں ہر دس منٹ کے بعد بجلی کا ٹ دی جاتی ہے اور معلوم ہونے پر یہ بتایا جاتا ہے کہ گریڈ اسٹیشن ویلگام اوور لو ٖڈ ہوا ہے جس کی وجہ سے بجلی کا ٹ دی جاتی ہے ۔کرالہ پورہ ،رامحال ،کاری ہامہ ،ترہگام ،کرناہ اور کیرن کے لوگو ں کا کہنا ہے کہ وہ ہر ماہ بجلی فیس باقاعدئیگی سے ادا کرتے ہیں لیکن ماہ رمضان کے متبرک مہینے میں بھی انہیں معقول بجلی سپلائی فراہم نہیں کی جاتی ہے جس کی وجہ سے یہ علاقے شام ہوتے ہی گھپ اندھیرے میں ڈوب جاتے ہیں ۔اس دوران ویلگام رامحال گریڈ اسٹیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ کے فیلڈ عملہ کو چایئے کہ وہ کوئی لائحہ عمل ترتیب دیں تاکہ لوگو ں کو ایک طریقے کار کے تحت بجلی سپلائی فراہم کی جائے گی لیکن فیلڈ عملہ ان کے ساتھ کوئی بھی تعاون نہیں کرتا اور وہ کہیں نظر نہیں آتے ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گرڈ اسٹیشن ویلگام گزشتہ دس روز سے اوور لو ڈ ہوتا ہے اور ہر دس منٹ کے بعد بجلی سپلائی کا ٹ دی جاتی ہے اور اب مجبوری کی حالت میں کئی رسیونگ اسٹیشن کو بجلی سپلائی کا ٹ دینی پڑتی ہے اور باقی رسیونگ اسٹیشنوں کو بجلی سپلائی بحال کی جاتی ہے اور اس کے سوا ان کے پاس کوئی بھی چارہ نہیں ہے ۔ضلع میںبجلی کی عدم دستیابی کے خلاف اگرچہ گزشتہ دو روز قبل ڈی ڈی سی اور بی ڈی سی ممبران نے احتجاج بھی کیا لیکن اس کے با وجود بھی صارفین کو معقول بجلی سپلائی فراہم نہیں کی گئی ۔
ویلگام گرڈ اسٹیشن اُوور لو ڈ ہونے کا شاخسانہ
