ویلگام رامحال میں جھڑپ، 3جنگجوؤ ں کی ہلاکت کا دعویٰ

کپوارہ //شمالی کشمیر کے سر حدی ضلع کپوارہ کے ویلگام را محال علاقہ میں حد متارکہ پر تازہ در اندازی کے دوران جھڑپ میں فوج نے3جنگجوئو ں کو جا ں بحق کر نے کا دعویٰ کیا ہے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ فوج نے انہیں جھڑپ سے متعلق اطلاع نہیں دی ۔فوجی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ویلگام سے کافی دور حد متارکہ کائو نار علاقہ کے جنگلی علاقہ میں فوج کی15راشٹریہ رائفلز نے 4سے 5جنگجوئوں پر مشتمل ایک مشکوک گروپ کو دیکھا گیا۔ جٹ گلی ،جو ویلگام کے حد متارکہ پر ہے، دراندزای کرتے جنگجوئو ں کو ہتھیار ڈالنے کی پیشکش کی گئی جو انہوں نے ٹھکرا دی اور فوج پر زبردست فائر نگ کی جس کے بعدطرفین کے در میان شدید جھڑپ شروع ہوئی ۔ اس جھڑپ میں فوج نے 3جنگجوئوں کو جاں بحق کر نے کا دعوی کیا ہے اور جمعہ کی شام دیر گئے باقی جنگجوئو ں کی تلاش جاری تھی ۔ علاقہ میں فوج کی مزید کمک طلب کی گئی ہے اور ایک وسیع حصہ کو محاصرے میں لیا گیا ہے۔اس جھڑپ سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ جس مقام پر فوج نے جھڑپ کے حوالہ سے اطلاع دی ہے وہ ویلگام سے کافی دور ہے اور ابھی تک جھڑپ سے متعلق مکمل جانکاری حاصل نہیں ہوئی ہے ۔