ویلفیئر ایسو سی ایشن وفد تحصیلدار محالہ سے ملاقی

 ڈوڈہ //ڈسٹرکٹ رورل یوتھ ویلفیئر ایسو سی ایشن کے صدر فرید احمد نائیک کی قیادت میں ایسو سی ایشن کے ایک وفد نے تحصیلدار محالہ سورت رام سے ملاقات کی اور مختلف مدعوںبشمول تعلیمی نظام اور پریم نگر میں دریائے چناب پر بنے لکڑی کے پُل کی خستہ حالی پرتشویش کا اظہار  کیا اور مطالبات کی ایک فہرست بھی پیش کی۔وفدنے بتایا کہ اس پُل کی تعمیر 1966 میںکی گئی ہے لیکن اس کے فرش پر لکڑی کافی وقت سے نہیں بچھائی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ پُل ہزاروں لوگوں کی شہہ رگ ہے لیکن اگر اس کی مرمت نہیں کی گئی تو یہ شہہ رگ کسی بھی وقت ختم ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پُل کی خستہ حالی سے وہ کافی پریشان ہیںکیونکہ اس سے کبھی بھی کوئی سانحہ ہو سکتا ہے۔ایسو سی ایشن نے ستونوں کے نزدیک فینسنگ کرنے کی مانگ کی کیونکہ بعض لوگ ان ستونوں کے نزدیک کوڑا کرکٹ پھینکتے ہیں جس سے ان ستونوں کو نُقصان پہنچ سکتا ہے اور اسکے علاوہ وہاں سے بد بو آتی ہے۔انہوں نے ان ستونوں کی صفا ئی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے وہاں پر مناسب بد رو
 سسٹم تعمیر کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے،تاکہ لوگوں کو پریشانیاں نہ ہوں۔وفد میں دیگر لوگوں کے علاوہ اختر حُسین شاہ بھی موجود تھے۔