سرینگر//جے کے بنک بزنس یونٹ ویشنو دیوی عام لوگوں کیلئے تازہ نقد کرنسی / نوٹ تبادلہ کونٹر کا افتتاح کیا ۔اس کونٹر کا افتتاح انشل گارگ (آئی اے ایس( ایڈیشنل چیف ایگزیکٹیو آفیسر شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڑ نے ایس ڈی ایم بھون جگدیش سنگھ (کے ایے ایس) اور تحصیلدار بھون دونی چاند کی موجودگی میں کیا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ کونٹر نقد کرنسی اور نوٹوں کے تبادلہ کی سہولیات یہاں آنے والے عقیدت مندوں کیلئے بہم رکھے گا ۔اس سلسلے میں ایک سادہ اور پر وقار تقریب کا اہتمام شرائن بورڑ ،پولیس ،مقامی تاجر اور ملک بھر سے آئے بھاری تعداد میں شردھاﺅلوں کی موجودگی میں کیا گیا ۔اس موقعے پر بولتے ہوئے انشل گارگ (آئی اے ایس ( ایڈیشنل سی ای او شری ماتا وینشو دی شرائن بورڑ نےبنک کے رول کی سراہنا کی جو ریاستی عوام کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کررہا ہے خصوصا جموں وکشمیر کے پسماندہ طبقوں ،تجارت و صنعت کیلئے ۔انہوں نے مقامی نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کی کاوشوں کو بھی سراہا۔انہوں نے جے کے بنک اور آر بی آئی جموں منتظمین کو یہاں پر شردھالوﺅں کیلئے نوراتری کے موقعے کی مناسبت سے یہ نئی سہولیات بہم رکھنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔اس سے قبل بزنس یونٹ ہیڈ سنجے گپتا نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے ایڈیشنل سی ای او ،ایس ڈی ایم ،تحصیلدار اور دیگر شرکاءتقریب کا شکریہ ادا کیا۔