ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا سے 1-4 سے ٹی-20 سیریز جیت لی

 سینٹ لوسیا //ویسٹ انڈیز نے یہاں جمعہ کو پانچویں اورآخری ٹی-20 مقابلے میں آسٹریلیا کو 16 رن سے شکست دے کر پانچ میچوں کی اس سیریز کو 1-4 سے جیت لیا۔ سلامی بلے باز ایوس لوئس (79) اورتیزگیندباز شیلڈن کوٹریل (3/28) اورآندرے رسیل (3/43) اس میچ میں ویسٹ انڈیز کی جیت کے ہیرورہے ۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورمیں آٹھ وکٹ کے نقصان پر 199 رن کا بڑااسکور بنایا۔ جواب میں آسٹریلیائی ٹیم 20 اوورمیں نووکٹ پر 183 رن ہی بناسکی۔ سلامی بلے باز ایون لوئس نے دھماکے داراندازمیں کھیلتے ہوئے ٹیم کو شاندارآغازدیا۔ چارچوکوں اورنوچھکوں کی مدد سے انہوں نے 34 گیندوں پر 79 رن کی طوفانی اننگ کھیلی۔ ان کے علاوہ کرس گیل اورکپتان نکولس پورن نے بھی چھوٹی طوفانی اننگ کھیلی۔ گیل نے جہاں دوچوکوں اوردوچھکوں کی بدولت سات گیندوں پر 21 تووہیں پورن نے ایک چوکا اور تین چھکوں کی بدولت 18 گیندوں پر 31 رن بنائے ۔ بلے بازی میں آسٹریلیا پرحاوی رہنے کے بعد ونڈیز نے گیندبازی میں بھی آسٹریلیا کو کوئی کمال نہیں کرنے دیا۔ شیلڈن کاٹریل اور آندرے رسیل دونوں نے مل کر چھ وکٹیں لیں۔ کوٹریل نے اپنے چار اوور میں 28 رن دے کر تین اور رسل نے اپنے چار اوور میں 43 رن دے کر تین وکٹ حاصل کئے ۔ ہیڈن والش کو بھی ایک وکٹ ملا۔ آسٹریلیا کی جانب سے کپتان آرون فنچ نے سب سے زیادہ 34 رن، آل راؤنڈر مچل مارش 30 اور وکٹ کیپر بیٹسمین میتھیو ویڈ نے 26 رنز بنائے جبکہ اینڈریو ٹائی نے سب سے زیادہ تین، ایڈم زیمپا اور مچل مارش نے دو دواور مچل سویپسن نے ایک وکٹ لیا۔ 232.35 کے اسٹرائل ریٹ کے ساتھ 79 رنز کی عمدہ اننگز کے لئے ایوس لوئس کو 'پلیئر آف دی میچ' اور ہیڈن والش کو پوری سیریز میں 12 وکٹیں لینے پر 'پلیئر آف دی سیریز' قرار دیا گیا۔ یواین آئی