ممبئی، 24 مارچ (یو این آئی) انگلینڈ کے اسٹارآل راؤنڈر معین علی کا طویل انتظار ختم ہوگیاہے اور وہ آج چنئی سپر کنگز (سی ایس کے ) سے جڑنے کے لیے تیار ہیں۔ فرنچائزی اور اہل خانہ نے تصدیق کی ہے کہ ہندوستان کا سفرکرنے کے لئے معین کے ویز سے متعلق عمل مکمل ہوچکا ہے ۔ان کے والد، منیر علی نے ایک بیان میں کہا، "معین کو کل ان کے کاغذات موصول ہوئے اور وہ پرواز کے لیے تیارہیں۔وہیں سی ایس کے کے سی ای او کاشی وشوناتھن نے کہا، "معین آج شام ممبئی پہنچیں گے اور یہاں سے سیدھے آئیسولیشن میں چلے جائیں گے ۔ تاہم، انہیں ٹیم کے پہلے میچ کے لیے بطور کھلاڑی دستیاب ہونے کے لیے ویزا کلیئرنس نہیں ملا ہے ۔ وہ کولکاتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کے خلاف پہلے میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے ، لیکن ہمیں خوشی ہے کہ تمام شکوک و شبہات دور ہو گئے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ آئی پی ایل 2022 کا سیزن ہفتہ سے شروع ہو رہا ہے۔
ویزا کا عمل مکمل
