اننت ناگ//اننت ناگ کے کپرن علاقے میںلوگوں اور ٹرانسپورٹروں نے سڑک کی خستہ حالت کے پیش نظر متعلقہ محکمہ کے خلاف احتجاج کیااور دھرنا دیکرگاڑیوں کی آمدورفت روک دی ۔مظاہرین نے کہا کہ ویری ناگ کپرن سڑک انتہائی خستہ ہو چکی ہے جس کی وجہ سے عبور و مرور دشوار بن چکا ہے ۔اس موقعہ پراحتجاجی ٹرانسپورٹروں نے کہا کہ سرکاری نوکری نہ ملنے کے سبب اُنہوں نے بینک سے قرضہ لیکر گاڑیاں خریدی ہیں تاہم تباہ حال سڑکوں کے سبب انہیں آئے روز نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے ،لہٰذا َ اُنہوں نے اس روٹ پر سروس ہی معطل کردی۔انتظامیہ کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین پُر امن طور منتشر ہوئے اور بعد دوپہر گاڑیوں کی آمدورفت بحال ہوگئی۔
ویری ناگ کپرن سڑک کی حالت ناگفتہ بہ
