ویری ناگ چمپیئن لیگ کا آغاز

ڈورو//ڈورو شاہ آباد میں ویری ناگ چمپیئن لیگ سپر16کا آغاز اتور کو سپورٹس اسٹیڈیم ڈورو میں ہوا ہے ۔افتتاحی تقریب میں کھیل کود سے دلچسپی رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ ایس ایچ او ڈورو مدثر نظر مہمان خصوصی رہے ۔افتتاحی میچ کرکٹ کلب کنگن و رحمت عالم اننت ناگ کے بیچ کھیلا گیا ۔ٹورنامنٹ میں کل 16ٹیمیں ناک آوٹ کے تحت حصہ لے رہی ہیںجبکہ فائینل کا خطاب حاصل کرنے والی ٹیم کو 30ہزار روپیہ انعام کے طور پر دئے جائینگے جبکہ رنر اپ ٹیم15ہزار حاصل کر سکتی ہے ۔اپنے خطاب میں ایس ایچ او نے کہا کہ نوجوان کسی بھی معاشرہ کی اصل طاقت اور حقیقی سرمایہ ہوتے ہیں ،نوجوانوں کا کردار کسی بھی معاشرہ میں جتنامثبت ہوگا وہ معاشرہ اقوام عالم میں اتنا ہی نکھرکر سامنے آئے گا ۔اُنہوں نے منتظمین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ ٹورنامنت کو کامیاب بنانے کے لئے ہر طرح کی سہولیات بہم رکھنے کی کوشش کریں گے۔