ویری ناگ میں بھاجپا رکن کے گھر پر فائرنگ

اننت ناگ//جنوبی کشمیر ضلع اننت ناگ کے ویری ناگ علاقہ میں مشتبہ جنگجوئوں نے بی جے پی کے آئی ٹی سیل انچارج کے گھر پر گولیاں چلائیں تاہم اس واقع میں کوئی نقصا ن نہیں ہوا ۔ پولیس کے مطابق مشتبہ جنگجوئوں نے جمعہ کی شب  10بجکر 30منٹ پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر کارکن اور بی جے پی آئی ٹی سیل کے انچارج پنکا ملک کے گھر پر گولیاں چلائیں ۔فائرنگ کے سبب مکان کی کھڑکیوں کو معمولی نقصان پہنچا ۔فائرنگ کی وجہ سے مکینوں میں خوف وہراس پھیل گیا تاہم پنکا ملک گھر میںموجود نہیں تھے۔ پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج زیر نمبر112/20 US7/27,16,18,20درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔ادھرادھرشمالی ضلع بارہمولہ کے ہانجی ویرہ علاقے میں سنیچرکی صبح سیکورٹی فورسز نے ایک مشکوک شے بر آمد کی۔پولیس کے مطابق سیکورٹی فورسز کو یہ مشکوک چیز ملی جس کے بعد علاقے کو گھیرے میں لیا گیا۔بعد ازاں بم ناکارہ کرنے والی ٹیم کو طلب کیا گیا تاکہ مشکوک چیز کا معائینہ کیا جاسکے۔