ویری ناگ اموہ کی آبادی سراپا احتجاج

اننت ناگ//ویری ناگ اموہ میں لوگوں نے علاقہ سے مال بردار گاڑیوں کی آمدورفت کے خلاف احتجاج کیا ہے ۔احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ گائوں سے مال بردار گاڑیوں کی آمدروفت اب معمول بن چکا ہے جس کے سبب مقامی بستی کوطرح طرح کے مشکلات کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ مال بردار گاڑیوں کے سبب سڑک پراکثر وبیشتر ٹریفک جام رہتا ہے جس کے سبب عوام کوسخت مشکلات درپیش ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ ٹیکس سے چھٹکارا پانے کیلئے ان گاڑیوں کے ڈرائیور مرکزی شاہراہ کے بجائے اندرونی سڑک استعمال کرتے ہیں ۔انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ اس سارے معاملے میں سرکاری عملہ بھی ذمہ دار ہے ۔