ویجی لنس آگاہی ہفتہ | کورپشن سے پاک جموں و کشمیرحکومتی مشن بدعنوانی کا 'کینسر ختم کرنے کیلئے کارکردگی، جوابدہی اور قابلیت کا فروغ اہداف: لیفٹیننٹ گورنر

عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر //لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہاہے کہ جموں وکشمیر کو بد عنوانی کے وباء سے پاک کرنا ہمارا مشن اور ویژن ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار پیر کو ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے ویجی لنس بیداری ہفتہ کے موقعہ پر سول سیکرٹریٹ میں اَفسروں ، ایس ایس ایف کے اہلکاروں اور راج بھون کے عملے اور اِنتظامی سیکرٹریوں اور ضلع ترقیاتی کمشنروں ( بذریعہ ورچیول موڈ) کو’’ دیانتداری کا عہد‘‘دِلایا گیا۔ان کا پوسٹ میں کہنا تھا: ‘ہمیں بد عنوانی سے نمٹنے کیلئے ایک مربوط اور اجتماعی نقطہ نظر کی ضرورت ہے جو ترقی میں رکاوٹ اور معاشرے کے اخلاقی پہلو کو کمزور کرتی ہے’۔ سنہا نے کہا کہ بد عنوانی کے کینسر کی بیخ کنی کیلئے تمام متعلقین کو ایک اہم رول ادا کرنا ہے۔انہوں نے کہا: ‘ ہمیں اس موقع کو استعمال کرکے عوامی زندگی کے بہتر مستقبل، جوابدہی اور قابلیت کے فروغ کے لئے اپنے عزم کی تجدید کرنی چاہئے’۔انہوں نے تمام تنظیموں میں عوامی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی اور اس طرح جموں و کشمیر میں اچھی حکمرانی کی راہ ہموار کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ “ہمیں بہتر مستقبل کے لیے عوامی زندگی میں کارکردگی، جوابدہی اور قابلیت کو فروغ دینے کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے اپنے عزم کی تجدید کے لیے اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔”جموں و کشمیرحکومت 30 اکتوبر سے 5 نومبر تک چوکسی بیداری ہفتہ منا رہی ہے۔ اس سال ویجیلنس بیداری ہفتہ کا تھیم ہے کرپشن کو نہ کہو۔ قوم سے عہد کریں۔”