عظمیٰ نیوز سروس
ادھم پور// لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے کہا کہ’وِکست بھارت سنکلپ یاترا (وی بی ایس وائی) شہریوں کی بیداری، بااِختیار بنانے اورفائدہ اُٹھانے والی سکیموں کو پورا کرنے کی ایک تبدیلی کی تحریک ہے۔اِن باتوں کا اِظہار مشیرراجیو رائے بھٹناگر نے اودھم پور ضلع کے پنچایت راتھیان ویسٹ میں جاری ملک گیر مہم ’وِکست بھارت سنکلپ یاترا ‘میں فعال طور پر حصہ لیتے ہوئے کیا۔یاترا میں چیئرمین ڈی ڈی سی اودھمپور لال چند، ضلع ترقیاتی کمشنر سلونی رائے، ایس ایس پی جوگندر سنگھ، ضلع اِنتظامیہ کے سینئر اَفسران، چیئرپرسن بی ڈی سی ، ڈی ڈی سی ممبران، پی آر آئی نمائندوں اور بڑی تعداد میں مقامی لوگوں نے بھی حصہ لیا۔اِ س موقعہ پر پرمشیر راجیو رائے بھٹناگر نے اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ’وِکست بھارت سنکلپ یاترا ‘نچلی سطح سے ترقی کے لئے ایک تبدیلی کی تحریک ہے اور اِس کا مقصد شہریوں میں مختلف فلاحی سکیموں کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے تاکہ صد فیصد تکمیل کو یقینی بنایا جاسکے اور ’’ جن بھاگیداری‘‘ کے جذبے میں ان کی شرکت بھی حاصل کرنا ہے ۔اُنہوںنے جموں و کشمیر میں جل جیون مشن ہر گھر جل، بجلی کی تقسیم کو مضبوط بنانے، سکولوں میں این اِی پی کی عمل آوری ، زراعت میں ایچ اے ڈی پی پروجیکٹوں اور صحت شعبے میں پیش رفت جیسے تبدیلی کے اَقدامات پر روشنی ڈالی۔ اُنہوں نے عام لوگوںکے فائدے کے لئے سرکاری خدمات کو ہموار کرنے کے لئے ڈیجیٹلائزیشن اور پبلک سروس گارنٹی ایکٹ کی اہمیت پر زور دیا۔مشیر موصوف نے اَپنے خطاب میں پی آر آئی ممبران اور سرکاری افسران پر زور دیا کہ وہ 26 ؍جنوری سے پہلے فلاحی سکیموں کی صد فیصد مکمل کریں۔ اُنہوں نے ہندوستان کے ترقیاتی سفر میں فعال شرکت اور تمام باشندوں کی فلاح و بہبود کے لئے سرکاری سکیموں کی تکمیل پر بھی زور دیا۔اِس موقعہ پراُنہوںنے شرکأکا شکریہ اَدا کیا اور اِس تقریب کے اِنعقاد پر ضلعی اِنتظامیہ کی سراہنا کی۔اِس موقعہ پر مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے چیئرمین ڈی ڈی سی اور ضلع تریقاتی کمشنر کے ہمراہ مختلف محکموں کی جانب سے لگائے گئے سٹالوں کا دورہ کیا او رسکیموں کا جائزہ لیا اور عوامی شرکت کی حوصلہ اَفزائی کی۔اِس تقریب میں مشیر، بی ڈی سی، ڈی ڈی سی، ضلعی افسران نے وِکست بھارت سنکلپ کا عہد بھی لیا۔پی آر آئیز اور مقامی لوگوں نے ملک کی ترقی کے لئے اَپنے عزم کا اعادہ کیا۔اِس موقعہ پر وزیر اعظم نریندر مودی کے ریکارڈ شدہ پیغام اِنفارمیشن، ایجوکیشن اینڈ کمیونی کیشن (آئی ای سی) وین کے ذریعے سنایا گیا اور جس نے سامعین کی توجہ اَپنی جانب مبذول کی۔مختلف سکیموں سے مستفید ہونے والوں کی جانب سے ’میری کہانی ،میری زبانی‘ کی کامیابی کی داستانیں پیش کی گئیں ۔اِس تقریب میں ذاتی دِلچسپی کا اِضافہ کیا گیا اور اِس کے علاوہ ’دھرتی کہے پکار کے‘ پر سکولی طلبأکی جانب سے ثقافتی پرفارمنس نے اس موقعہ کو مزید تقویت بخشی۔اِس موقعہ پرمشیر موصوف نے بی بی بی پی کے تحت بے بی کٹس، سپورٹس کٹس، کے سی سی سمارٹ کارڈ، برش کٹر، قرض کے منظوری نامے ، ابھینندن پترا اور آیوشمان بھارت سکیم کے تحت صحت کارڈ بھی مستحقین میں تقسیم کئے۔