‘وکست بھارت سنکلپ یاترا ‘ گندوہ میں تقریبات

 اشتیاق ملک

ڈوڈہ// ‘وکست بھارت سنکلپ یاترا’ کے تحت ڈوڈہ ضلع میں تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی مہم کے تحت سب ڈویژنل ہیڈکواٹر گندوہ میں بھی ایک تقریب ایس ڈی ایم اشرف پرویز کی قیادت میں منعقد ہوئی جس میں مختلف محکموں کے افسران، ملازمین، پنچائتی اراکین و عوام نے شرکت کی۔ اس دوران مختلف اسکیموں کے بارے میں لوگوں کو جانکاری دیتے ہوئے سرکاری ملازمین سے ان مرکزی معاونت والی اسکیموں کو گھر گھر پہنچانے و لوگوں سے ان کا بھر پور استعمال کرنے پر زور دیا گیا۔