ووہان لیبارٹری سے کرونا کے پھیلاوکا الزام

نیویارک //عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ امریکہ نے اب تک کرونا وائرس کے چین کے شہر ووہان کی لیبارٹری سے پھیلنے کے ثبوت فراہم نہیں کیے۔ اس لیے ثبوت کی عدم فراہمی تک یہ ایک دعویٰ ہی ہے۔ڈبلیو ایچ او کے ہنگامی حالات کے ڈائریکٹر مائیکل ریان نے کہا کہ امریکہ کی حکومت نے ایسے کوئی شواہد نہیں دیے جس سے اس دعوے کو تقویت مل سکے کہ کرونا وائرس چین کی لیبارٹری سے نکلا تھا۔ ہمارے نکتہ نظر سے یہ اب تک قیاس آرائی ہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ایسی کوئی بھی معلومات حاصل کرنے کے لیے تیار ہیں جس میں اس وائرس کی جنم بھومی سے متعلق بتایا گیا ہو۔عالمی ادارہ صحت نے کہاکہ کوویڈ-19 کے علاج کے لئے وہ ‘آرٹیمیسیا انوا’نامی دوا کے پودے پر غور کررہا ہے ۔اسے ہندوستان میں ‘بخار کا ثبوت’ بھی کہا جاتا ہے ۔تحقیقی تنظیموں کے ساتھ مل کر وہ روایتی دوائی مصنوعات کے کلینیکل اثرات کے ٹیسٹ پر کام کررہاہے ۔ڈبلیو ایچ او کے ایمرجنسی پروگرام کے ایگزیکیوٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر مائکل جے ریان نے کہا کہ روایتی دواؤں کے کورونا پر اثر کے ساتھ ہی دوسرے پلانٹس کو مممکنہ نقصان کے بارے میں بھی پوری طرح یقین ہونے کے بعد ہی اس کا استعمال کیاجانا چاہئے ۔