ووشو چمپئن شپ بانڈی پورہ سالواتور انٹرنیشنل سکول میں اختتام پذیر

عظمیٰ نیوز سروس

بانڈی پورہ// بانڈی پورہ کے لیے ڈسٹرکٹ ووشو چیمپئن شپ کا باضابطہ افتتاح کو سلواٹور انٹرنیشنل اسکول، شلوت بانڈی پورہ میں ہوا۔ یہ ایونٹ ووشو ایسوسی ایشن آف جے اینڈ کے کے زیراہتمام منعقد کیا گیا ہے اور اسے جے اینڈ کے اسپورٹس کونسل نے فخر کے ساتھ سپانسر کیا ہے۔اس دو روزہ چیمپئن شپ میں تقریباً 270 لڑکوں اور لڑکیوں نے شرکت کی، جو ضلع کے مختلف اداروں اور کلبوں کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ اس ضلعی چمپئن شپ کے سرفہرست کھلاڑی یوٹی سطح کے مقابلے میں حصہ لینے کے لیے آگے بڑھیں گے۔مسز حیا قاضی، چیئر وومین سالواتور انٹرنیشنل اسکول نے کہا کہ اس تقریب کی میزبانی کا مقصد بانڈی پورہ کے اندر مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو یکساں مواقع فراہم کرنا ہے۔