ونچھ میں سڑک حادثہ ،جے سی او ہلاک، 2فوجی زخمی

 پونچھ/سمت بھارگو/منکوٹ سیکٹر میں بلونی کے اگلے علاقے کے قریب ایک فوجی گاڑی حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر ہلاک اور دو فوجی زخمی ہو گئے۔ پولیس نے بتایا کہ فوج کی گاڑی سڑک سے پھسل کر کھائی میں گر گئی، جس کے نتیجے میں جے سی او کی موقع پر ہی موت ہو گئی جس کی شناخت ڈی این پانڈے کے طور پر ہوئی اور دو سپاہی نائک بھارت جگدلے اور وجے پوار زخمی ہوئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور وہ زیر علاج ہیں۔ پولیس افسر نے  بتایا کہ گاڑی 101 فیلڈ رجمنٹ کی تھی۔