نئی دہلی//سینٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس کی140کمانڈوزکی ٹکڑی نے جمعہ کو اننت ناگ میں پاورگرڈ کارپوریشن نے بجلی گھر کی حفاظت کا کام سنبھالا ۔سینٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس کے مطابق ونپوہ میں پاورگرڈ کارپوریشن لمیٹڈ کاپاورگرڈ اسٹیشن حساس ترین بجلی گھر ہے ۔سینٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس ترجمان کے مطابق یہ سرینگرجموں شاہراہ پر ضلع اننت ناگ کے قاضی گنڈ تحصیل میں 1663.27میٹر کی بلندی پر واقع ہے۔یہ سب اسٹیشن ملک میں بجلی کی تقسیم کا اہم رابطہ ہے ۔ترجمان کے مطابق بجلی گھر یہاں موسم سرما میں خاص طور پر بجلی کی اضافی مانگ کو پورا کرنے کیلئے بنایاگیا ہے۔ترجمان کے مطابق اس سب اسٹیشن کو ملک دشمن عناصر اور جنگجو سے خطرہ تھا۔سینٹرل انڈسٹریل فورس چوبیسوں گھنٹے اس بجلی گھر کی حفاظت کا کام انجام دے گا۔سینٹرل انڈسٹریل فورس کے اہلکار AK اورINSASرائفلوں سے لیس ہوکر اس بجلی گھر کی حفاظت کاکام انجام دیںگے۔
ونپوہ اننت ناگ گرڈ اسٹیشن کی حفاظت سی آئی ایس ایف کے سپرد
