ونٹرکوچنگ سنٹروں میں اساتذہ کی کمی

کنگن+گاندربل// گورنمنٹ ہائر سکنڈری سکول ہاری گنہ ون میں ونٹرکوچنگ سنٹر میں زیر تعلیم طلباء و طالبات نے اساتذہ کی کمی کے خلاف سرینگر سونہ مرگ شاہراہ پر احتجاجی دھرنا دیکر گاڑیوں کی آمد ورفت بند کردی۔ احتجاجی طلاب نے کہا کہ اُن کے کوچنگ مراکز میں اساتذہ کی کمی موجود ہے جس کے باعث ان کی تعلیم متاثر ہورہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف محکمہ تعلیم یہ دعویٰ کررہا ہے کہ ونٹرکوچنگ مراکز میں طلاب کو بہتر تعلیم فراہم کرنے میں اقدامات کئے جارہے ہیں تو وہیں دوسری جانب گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول گنہ ون کنگن میں اساتذہ کی کمی کے باعث ان کی تعلیم متاثر ہورہی ہے ۔انہوںنے محکمہ تعلیم کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ونٹر کوچنگ سنٹر گنہ ون میں مزید اساتذہ کو تعینات کیا جائے تاکہ طلباء کی تعلیم مزید متاثر نہ ہو جائے۔منیگام گاندربل میںقائم مفت کوچنگ سنٹر میں زیر تعلیم طلاب نے سنیچر کواپنے والدین کے ہمراہ کوچنگ سنٹر میں اساتذہ کی کمی کے خلاف اھتجاج کیا ہے۔احتجاجی طلاب نے الزام لگایا کہ ان کے مستقبل کے ساتھ مفت کوچنگ سنٹر کے نام پر کھلواڑ کیا جاتا ہے۔اس سلسلے میں  چیف ایجوکیشن آفیسر گاندربل شیخ غیاث الدین نے کہا کہ کوچنگ سنٹر میں اساتذہ کی کمی سے متعلق جو معاملات تھے وہ دور کردئے گئے۔