ولگام میں بجلی شیڈول سے لوگ نالاں

کپوارہ// کپوارہ میں بجلی بحرا ن پرقابو پانے کے لئے حکومت نے کئی سال قبل ولگام رامحال میں ایک اضافی گرڈ اسٹیشن تعمیر کیا تاکہ لوگو ں کو بلا خلل بجلی سپلائی مل سکے۔گریڈ اسٹیشن ولگام کے تحت ٹنگڈار ،کرالہ پورہ ،کاری ہامہ اور ترہگام کے رسیونگ اسٹیشن آتے ہیں ۔ ان علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگو ں کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان کے اوئل سے ہی بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے جس کی وجہ سے لوگو ں کو سحری اور افطار کے وقت زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔لوگو ں کا کہنا ہے کہ ضلع انتظامیہ کی یقین دہانیو ں کے با وجود کٹوتی شیدول جاری ہے۔کرالہ پورہ ،ترہگام ،کاری ہامہ اور ٹنگڈار کے درجنو ں علاقوں کے لوگو ں کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران اگرچہ محکمہ بجلی کٹوتی شیڈول کے تحت صارفین کو بجلی سپلائی فراہم کرتا تھا تاہم ماہ رمضان کے متبرک مہینے میں ضلع انتظامیہ کی ہدایت پر کہ صارفین کو سحر اور افظار کے وقت بلاخلل بجلی سپلائی فراہم کی جائے گی لیکن ولگام میں قائم گریڈ اسٹیشن اوور لوٖڈ ہو تا ہے جس کے نتیجے میں سحری اور افظار کے وقت بجلی کی آنکھ مچولی سے لوگو ں کا گو نا گو ں مشکلات کا سامنا ہے ۔اس دوران محکمہ بجلی کے ایک آفیسر نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ ٹنگڈار ،کرالہ پورہ ،ترہگام اور کاری ہامہ رسیونگ اسٹیشن کو 25میگا واٹ فیڈر سے بجلی سپلائی کی جاتی ہے لیکن یہ فیڈر زیادہ لوڈ برداشت نہیں کرتا ہے اورنتیجے کے طوربجلی سپلائی خلل پڑ جاتا ہے ۔