بانڈی پورہ// جھیل ولرمیں مچھلیوں کی پیداوار بتدریج گھٹ جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بانڈی پورہ کے لوگوں نے انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔اس سلسلے میں علاقے کے ماہی گیروں نے ایسوسی ایشن کے صدر علی محمد ڈار کی قیادت میں ایک احتجاجی جلسہ برآمد ہوا جس میں زرمنز اشٹنگو گھاٹ ،کہنوسہ ، لہروال پورہ ،لانکریشی پورہ کلہامہ ودیگر بستیوں کے ماہی گیروں نے حصہ لیا ۔ احتجاجی ماہی گیروں نے کہا کہ ولرجھیل میں غیر قانونی طور پر نیٹ کا استعمال کیا جارہا ہے جس کے نتیجے میں مچھلیوں کی پیداوار روز بروز گھٹ رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اُن کا روزگار بری طرح متاثر ہوا ہے ۔ اس موقعہ پر ماہی گیر ایسوسی ایشن کے صدر علی محمد ڈار نے احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ولر جھیل میں غیر قانونی طور پرمچھلیوں کا شکار کرنے کے خلاف تمام ماہی گیر بستیوں میں ماہی گیر کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو ولر جھیل کی نگرانی کریں گی ۔انہوں نے کہا کہ وہ عنقریب سرینگر میں بھی احتجاج درج کریں گے۔
ولر جھیل میں غیر قانونی طورمچھلیوں کا شکار
