سرینگر/بلال فرقانی/حکومت نے جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی کے حق میں وزیر مملکت کے مساوی درجہ دینے کی منظوری دی ہے۔عمومی انتظامی محکمہ کے پرنسپل سکریٹری منوج کمار دویدی کی جانب سے حکم نامہ زیر نمبر 409-JK(GAD)محررہ8 اپریل2022 کے مطابق’’ ڈاکٹر درخشاں اندرابی، چیئرپرسن، جموں و کشمیر وقف بورڈ کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہونے کو منظوری دی جاتی ہے‘‘ آرڈر میںمحکمہ مہمان نوازی و تواضع (ہاسپٹلٹی اینڈپروٹوکول) کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ وارنٹ آف پریزیڈنس میں اسکا ضروری اضافہ کریں۔