وقف بورڈ عطیات کے لیے آن لائن نظام متعارف کرایا جائے گا:اندرابی

نیوز ڈیسک
سری نگر//وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے ہفتہ کو کہا کہ بورڈ نے عطیات کے لیے آن لائن نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وقف جلد ہی جموں و کشمیر میں ایک کینسر ہسپتال تعمیر کرے گا۔

 

تفصیلات کے مطابق، اندرابی نے صحافیوں کو بتایا کہ عطیات بیت المال کا حصہ ہیں۔

 

 انہوں نے مزید کہا کہ “ہم لوگوں کے عطیات کے ساتھ کسی قسم کی ہیرا پھیری کی اجازت نہیں دیں گے”۔

 

انہوں نے کہا کہ وقف عطیات کے لیے جلد ہی آن لائن سسٹم شروع کرے گا اور اس معاملے پر جے اینڈ کے بینک کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر میں جلد ہی ایک کینسر ہسپتال بھی قائم کیا جائے گا، ان کا کہنا تھا کہ آمدنی اثاثوں سے حاصل کی جائے گی، جسے ہسپتال بنانے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔