وسیم رضوی کے خلاف پریس کالونی میں احتجاج

 سرینگر// وسیم رضوی کے 'توہین قرآن اقدام کی جہاں وادی کے علما بلا لحاظ مسلک شدید مذمت کر رہے ہیں وہیں عوام میں بھی غصے کی لہر دوڑ گئی ہے اور کئی مقامات پر لوگوں نے ہفتے کو اس کے خلاف احتجاج درج کیا۔رحمت للعالمین فاؤنڈیشن کے اراکین نے سنیچرکی صبح سرینگرکی پریس کالونی میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔احتجاج کی قیادت کررہے مذکورہ فائونڈیشن کے ایک ذمہ دار شیخ فردوس نے کہاکہ وسیم رضوی نے ایک بار پھر مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے۔ وہ مسلمان نہیں ہے اور ہمارا مطالبہ ہے کہ اُنہیں  سخت سے سخت سزادی جائے۔احتجاج میں شامل لوگوں نے وسیم رضوی کیخلاف ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کشمیر کے مذہبی اسکالروں سے اپیل کی ہے کہ وہ پر امن رہیں ، اپنے جذبات پر قابو رکھیں ، لیکن ناراضگی ظاہر کریں۔