وسیم رضوی کے خلاف مینڈھر میں احتجاج

مینڈھر //سماجی کارکنوں و طلباء نے قران پاک کی برحرمتی اور رسول پاک ﷺ کی شنان میں گستاخی کے سلسلہ میں مینڈھر میں احتجاج کرتے ہوئے مانگ کی کہ جلدازجلد وسیم رضوی کیخلاف ایک مقدمہ درج کر کے اس کو جیل میں بند کیا جائے ۔احتجاج کرتے ہوئے رضا کاروں نے کہاکہ اس سماج دشمن عناصر کو کھلے عام اسلام کی توہین کرنے کی اجازت دی جارہی ہے جبکہ اس عمل سے سماج میں بگاڑ بھی پیدا ہوسکتا ہے ۔مظاہرین نے کہاکہ وسیم رضوی ایک سازش کے تحت اسلام کو بدنام اور اس پر حملہ آور ہونے کی کوشش کررہا ہے تاہم حکومت کو چاہئے کہ وہ اس سلسلہ میں کاروائی عمل میں لائے اور وسیم رضوی کیخلاف ایک مقدمہ درج کر کے اس کو جیل میں بند کردیا جائے ۔