عظمیٰ نیوز سروس
جموں// جموں و کشمیر حکومت نے پیر کودو افسران کے تبادلے عمل میں لائے جبکہ ایک سینئر آفیسر کو اضافی چارج بھی سونپا گیا۔محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن سے جاری ایک حکم نامے میں حکومت نے گورنمنٹ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کے ایڈیشنل سیکرٹری وسیم راجہ کو تبدیل کر کے انہیں چیف ایگزیکٹو آفیسر گلمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی تعینات کرنے کا حکم دیا اور موجودہ ڈائریکٹر ٹورازم کشمیر راجہ یعقوب کو اس اضافی عہدے سے فارغ کر دیا گیا ۔ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ سے جاری کردہ ایک اور الگ حکم میں حکومت نے یشا مدگل کو موجودہ سکریٹری برائے حکومت، کوآپریٹو ڈپارٹمنٹ سے کہا کہ وہ اگلے احکامات تک اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ مشن ڈائریکٹر ہولیسٹک ایگریکلچر ڈیولپمنٹ پلان (HADP) کے عہدے کا چارج بھی سنبھالیں۔