وسن گاندربل میں شجرکاری مہم

 گاندربل//محکمہ جنگلات کے سندھ فاریسٹ ڈویژن گاندربل کے مانسبل رینج کی جانب سے وسن گاندربل میں نجی سکول علمدار پبلک سکول میں شجر کاری مہم کے تحت ماحول کو آلودگی سے پاک و صاف کرنے کے لئے 100 سے زائد پودے لگائے گئے۔اس موقعہ پر رینج آفیسر علی محمد بٹ،محکمہ جنگلات کے دیگر ملازمین،سکول انتظامیہ اور طلباء موجود تھے ۔