سرینگر/وسطی کشمیر کے گاندر ضلع میں سنیچر کو پولیس نے ایک ناکہ چیکنگ کے دوران ایک غیر ریاستی شہری کو گرفتار کر کے ا س کے قبضے سے شراب کی بوتلیں ضبط کیں۔
پولیس کے مطابق کنگن علاقے میں عمل میں لائی گئی اس کارروائی کے دوران پاور ہاؤس کے نزدیک جس شخص کو گرفتار کیا گیا وہ سلیمان ہاشم انصاری عرف دانش ولد ہاشم انصاری ساکن نجیب آباداُ تر پردیش حال توحید پورہ کنگن ہے۔
گرفتار شدہ غیر ریاستی باشندے کے قبضے سے شراب کی کئی بوتلیں ضبط کی گئیں اوراس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 37/2019 کے تحت کیس درج کرلیا گیا ہے۔