وسطی کشمیر کے چرار شریف میں زمین کھسکنے سے کم سے کم نصف درجن دکانوں کو نقصان

سری نگر// وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے چرار شریف علاقے میں زمین کھسکنے سے کم سے کم نصف درجن دکانیں زمین بوس ہوگئی ہیں۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ چرار شریف کے گلشن آباد علاقے میں موسلا دھار بارشوں سے ایک دو منزلہ تجارتی کمپلیکس ،جس میں پانچ دکانیں اور پانچ کمرے تھے، جمعہ کی صبح ڈھ گیا۔
انہوں نے بتایا کہ کمپلیکس کے ڈھ جانے سے پانچ دکان زمین بوس ہوئے اور ان میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان تباہ ہوگیا ہے۔