وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں 25 سالہ نوجوان بجلی کا کرنٹ لگنے سے فوت

سری نگر// وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے ہرن علاقے میں بدھ کے روز ایک 25 سالہ نوجوان بجلی کا کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل بن گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بڈگام کے ہری پورہ ہرن علاقے میں بدھ کے روز ایک نوجوان بجلی کا کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل بن گیا۔
انہوں نے بتایا کہ گرچہ مذکورہ نوجوان کو بے ہوشی کی حالت میں فوری طور پر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے ان کو مردہ قرار دیا۔
متوفی نوجوان کی شناخت روف احمد وار ولد عبدالرحیم وار ساکن ہرن کے بطور ہوئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔