سرینگر/وسطی کشمیر کے باکورہ گاندربل میں سوموار کوایک 42سالہ شخص آسمانی بجلی گرنے سے لقمہ اجل بن گیا۔
کشمیر عظمی کو ملی تفصیلات کے مطابق گاندربل کے باکورہ علاقے میں محمد یوسف میر ولد عبدلعزیز میر دھان کے کھیت میں کام کررہا تھا۔ اس دوران وہ آسمان سے گرنے والی بجلی کی زد میں آگیا جس سے اُس کی موت واقع ہوئی۔
اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیول انتظامیہ جائے واردات پر پہنچ گئے۔
ایس ایس پی گاندربل خلیل احمد نے اس کی واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ شخص کی موت آسمانی بجلی گرنے سے واقع ہوئی ہے۔