سری نگر// قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے بدھ کی صبح وسطی کشمیر اور شمالی کشمیر میں مختلف مقامات پر چھاہے مارے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے کی ایک ٹیم نے پولیس اور سی آ پی ایف اہلکارں کے ہمراہ بدھ کی صبح سری نگر کے باہ پتھر بٹہ مالو اور باغ مہتاب علاقوں میں چھاپے مارے جبکہ مذکورہ ایجسنی کی طرف سے شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے کرال پورہ علاقے میں بھی چھاپہ مارا گیا۔
انہوں نے کہا کہ آخری اطلاعات موصول ہونے تک چھاپوں کا یہ سلسلہ جاری تھا تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ یہ چھاپے کن کیسز کے سلسلے میں مارے جا رہے ہیں۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔