وسطی میکسیکو میں مسلح تصادم، 11 ہلاک

میکسیکو سٹی/یواین آئی/ میکسیکومیں ٹیکسکلٹٹلان میونسپلٹی میں جمعہ کو مسلح گروپ اور مقامی باشندوں کی ایک کمیونٹی کے درمیان جھڑپوں میں کم از کم 11 افراد ہلاک ہو گئے۔ریاستی سلامتی سکریٹریٹ نے یہ اطلاع دی۔حکام نے ایک بیان میں کہا کہ ہلاک شدگان میں سے آٹھ مبینہ طور پر مسلح گروپ کے ارکان تھے جبکہ باقی تین رہائشی تھے۔مقامی میڈیا نے بتایا کہ تنازع “زمین کے حقوق” کی وصولی پر شروع ہوا، جو لاطینی امریکہ میں بھتہ خوری کا ایک عام رواج ہے۔مقامی میڈیا آؤٹ لیٹ ‘ملینیو’ کے مطابق، مبینہ طور پر فائرنگ ناکام مذاکرات کے بعد ہوئی جس میں مجرمانہ مشتبہ افراد نے رہائشیوں سے لی گئی رقم بڑھانے کا مطالبہ کیا۔