وسطی ضلع بڈگام میں زنگ آلود پستول بر آمد، تین افراد گرفتار

سرینگر//حکام نے پیر کو بتایا کہ فورسز نے وسطی ضلع بڈگام میں ایک سرکاری ملازم سمیت تین افرادکی گرفتاری عمل میں لاتے ہوئے اُن کی تحویل سے ایک زنگ آلودہ پستول بر آمد کیا۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق مذکورہ گرفتاریاںفوج اور ایس او جی اہلکاروں نے گذشتہ شب خانصاحب میں عمل میں لائیں۔
گرفتار شدگان کی شناخت سرکاری ملازم بشیر احمد شاہ ساکن آری گام خانصاحب، فیصل فاروق اور انعام الحق ساکنان چھتہ بل سرینگر کے طور کی گئی ہے۔بشیر احمد کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ محکمہ تعلیم کا ملازم ہے۔