وسرے روز بھی78 ہزار سے زائد معاملات سامنے | ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 36.21 لاکھ کے پار

نئی دہلی// ملک میں لگاتار دوسرے دن بھی کورونا وئارس کے 78 ہزار سے زائد نئے کیسز کی رپورٹ ہے ، جس کے بعد ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 36.21 لاکھ کو عبور کر چکی ہے ۔صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے پیر کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 78512 نئے کیسز کے ساتھ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 3621245 ہوگئی ہے ۔شفایاب ہونے والوں کے مقابلہ میں متاثرین کے نئے کیسز زیادہ ہونے سے ایکٹیو کیسز 16673 اضافے سے 781975 ہوگئے ہیں۔ملک میں مزید 971 کورونا متاثرین کی اموات سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 64469 ہوگئی۔ ملک میں ایکٹیو کیسزکی شرح 21.59 فیصد،شفایابی کی شرح 76.63 فیصد جبکہ اموات کی شرح 1.78 فیصد ہے ۔ملک میں کورنا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرریاست مہاراشٹر ہے جہاں فعال کیسز کی تعداد 8422 سے بڑھ کر 193889 اور 296 اموات کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 24399 ہوگئی۔ اسی عرصے کے دوران 7690 افراد کورونا وائرس سے شفایاب ہوئے جس سے صحت مند افراد کی مجموعی تعداد562401 ہوگئی۔ ملک میں سب سے زیادہ ایکٹیو کیسز اسی حالت میں ہیں۔ملک کی جنوبی ریاست آندھرا پردیش میں اسی عرصے کے دوران مریضوں کی تعداد میں 1448 کا اضافہ ہوا جس سے فعال کیسز بڑھ کر 99129 ہو گئے ۔ ریاست میں اب تک 3884 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ، جبکہ مجموعی طور پر 321754 افراد اس جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں ۔ ریاست کرناٹک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مریضوں کی تعداد 1645 سے بڑھ کر اب اس ریاست میں 88110 کیسز ہیں۔ ریاست میں اموات کی تعداد 5589 تک جا پہنچی ہے ۔تمل ناڈو میں سرگرم کیسز کی تعداد 52721 ہوگئی ہے اور 7231 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔