وزیر دفاع کا کنٹرول لائن پر کیرن سیکٹر میں اگلی چوکی کادورہ

سرینگر//وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے ہفتے کو کنٹرول لائن پر حالات کا جائزہ لینے کیلئے ضلع کپوارہ کے کیرن سیکٹر میں ایک اہم اگلی چوکی کا دورہ کیا۔
وزیر دفاع کے ہمراہ سی ڈی ایف ایس جنرل بپن راوت اور فوجی سربراہ ایم ایم نروانے بھی تھے۔
انہوں نے نارتھ ہل پوسٹ کا دورہ کیا جہاں اُنہیں صورتحال سے آگاہی دی گئی۔
راجناتھ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا”ضلع کپوارہ میں ایل او سی پر اگلی چوکی کا دورہ کیا، وہاںتعینات فوجیوں کے ساتھ بات چیت کی“۔
انہوں نے مزید لکھا”ہر حال میںملک کی حفاظت کرنے پر بہادر فوجیوں پر فخر ہے“۔
اس سے قبل راجناتھ سنگھ امرناتھ گپھا گئے جہاں انہوں نے پوجا کی۔
وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کل سے جموں کشمیر اور لداخ کے دو روزہ دورے پرہیں۔