نئی دہلی//کانگریس صدر راہل گاندھی نے الزام لگایا ہے کہ رفائیل معاملے پر وزیردفاع نرملا سیتا رمن ان کے سوالوں کا جواب دینے میں ناکام رہی ہیں اس لئے وزیر اعظم نریندر مودی کو جواب دینا چاہئے ۔ مسٹر گاندھی نے آج ٹوئٹ کیا ‘‘ وزیر دفاع پارلیمنٹ میں دو گھنٹے تک بولیں لیکن وہ میرے پوچھے گئے دو آسان سوالوں کا جواب دینے میں ناکام رہی ہیں۔’’ اس کے ساتھ ہی مسٹر گاندھی نے محترمہ سیتارمن کے پارلیمنٹ میں کی گئی تقریر کا ویڈیو بھی پوست کیا ہے اور لکھا ہے ‘‘اس ویڈیو کو دیکھیں اور شے ئر کریں۔ ہر ہندوستانی کو وزیراعظم اور ان کے وزیروں سے ان سوالوں کا جواب پوچھنا چاہئے ۔’’ خیال رہے کہ جمعہ کو لوک سبھا میں وزیر دفاع نے رفائیل معاملے پر دفعہ193 کے تحت دو دن تک چلنے والی بحث کا جواب دیتے ہوئے کانگریس پر سخت حملے کئے جس پر ایوان میں بیٹھے مسٹر گاندھی نے سخت اعتراض کیا اور الزام لگاا کہ سوالوں کا جواب نہیں دیا جارہا ہے ۔یو این آئی