سرینگر//وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے ہفتے کو امرناتھ گپھا کا دورہ کیا۔ اُن کے ہمراہ سی ڈی ایف ایس جنرل بپن راوت اور فوجی سربراہ ایم ایم نروانے بھی تھے۔
وزیر دفاع راجناتھ سنگھ جموں کشمیر اور لداخ کے دو روزہ دورے پر کل لیہہ پہنچے تھے۔
وہ آج صبح امر ناتھ گئے اور گپھا پر پوجا کی۔
وزیر دفاع نے گزشتہ روز لیہہ میں چین کے ساتھ لگنے والی سرحد کا جائزہ لیا۔
انہوں نے بعد میں سرینگر میں اس سال کی امرناتھ یاترا کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔