وزیر اعلیٰ کی انتظامیہ کو ہدایات

سرینگر//وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ڈویژنل انتظامیہ اور پولیس کو سخت ہدایات دی ہیں کہ وہ ریاست میں چوٹیاں کاٹنے کے واقعات میں ملوث قصورواروں کو پکڑیں۔وزیر اعلیٰ نے اس حوالے سے یہاں سنیئر سول اور پولیس افسروں کی ایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے ڈی جی پی سے کہا کہ وہ ہر ضلع میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر نوجوان خواتین کی چوٹیاں کاٹ کر اُن میں خوف پیدا کرنے کے واقعات میں ملوث قصورواروں کا پتہ لگائیں۔وزیر اعلیٰ نے ڈویژنل کمشنر کشمیر کو ہدایت دی کہ وہ تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں سے کہیں کہ وہ مقامی لوگوں میں اعتماد پیدا کر کے قصورواروں کی دھر پکڑ میں اُن کا تعاون حاصل کریں۔