وزیر اعلیٰ کا دُکھ ا کا اظہار

نئی دہلی//وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے سڑک حادثے میں16  یاتریوں کے از جان ہونے پر گہرے دُکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے دُکھ کی اس گھڑی میں سوگوار کنبوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ۔وزیر اعلیٰ نے ڈویژنل کمشنر جموں کو ہدایت دی کہ وہ ہلاک ہوئے یاتریوں کے لواحقین کے حق میں فوری طور ایکس گریشیا ریلیف واگذار کریں ۔ محبوبہ مفتی نے جموں کی صوبائی انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ یاتریوں کی میتوں کو اُن کے گھروں تک فوری طور سے پہنچانے کیلئے خاطر خواہ انتظامات کریں ۔