وزیر اعلیٰ نے جسدِ خاکی پر گل دائرے چڑھائے

سرینگر//وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے مارے گئے فوجی میجر کملیش پانڈے اور سپاہی کے جسدِ خاکی پر گل دائرے چڑھائے ۔ وزیر اعلیٰ نے فوجی افسر اور جوان کو اُن کی شجاعت کے مظاہرے پر خراجِ عقیدت پیش کیا ۔ انہوں نے سوگوار خاندانوں کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کیا ۔ محبوبہ مفتی نے جھڑپ میں زخمی ہوئے سپاہی کی فوری صحت یابی کیلئے دعا کی ۔ نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ اور دیگر وزراء نے بھی فوجی میجر اور جوان کے جسدِ خاکی پر گل دائرے چڑھائے ۔ چیف سیکرٹری بی بی ویاس ، جی او سی 15 کارپس ، ڈائریکٹر جنرل پولیس ، ڈویژنل کمشنر ، سول ، پولیس اور فوج کے اعلیٰ افسران اس موقعہ پر موجود تھے ۔