وزیر اعظم کی ہرممکن مدد کرنے کی یقین دہانی

کولکاتا// وزیرا عظم نریندر مودی نے یقین دہانی کرائی ہے’’امفان طوفان‘‘ کی تباہی و بربادی کے بعد بنگال حکومت کی مدد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ وزیرا عظم مودی نے کل ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’مصیبت کے اس وقت پورا ملک مغربی بنگال کے ساتھ کھڑا ہے،ہم سب ریاست کے عوام کے لئے دعا گو ہیں اور امید کرتے ہیں کہ جلد سے جلد حالات معمول پر آجائیں گے۔