نئی دہلی /یو این آئی / وزیر اعظم نریندر مودی نے جمہوریت کے اقدار پر عمل کرتے ہوئے پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن کا بھر پور استعمال کرنے کی اپیل کی ہے ۔پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے آغاز سے قبل مسٹر مودی نے پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں صحافیوں کو بتایا کہ پارلیمنٹ میں نمائندے بھیجنے والے ملک کے عوام کی امید اور توقعات کیلئے اس مقدس مقام کا بھر پور استعمال کریں۔ انہوں نے سبھی ممبران پارلیمنٹ سے اس سیشن کو بہترہن بنانے کی درخواست کی۔وزیر اعظم نے کہا کہ یہ دہائی ہندوستان کا روشن مستقبل ہے ۔ آزادی کے دیوانوں نے جو خوب دیکھے تھے اسے تیز رفتار سے ثابت کرنے کا یہ سنہرا موقع ہے ۔ پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران ، تمام موضوعات پر پوری طرح بحث کی جانی چاہئے اور اس دوران تمام خیالات کو پیش کیاجانا چاہئے ۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ منتھن سے بہترین امرت حاصل ہوگی۔ مسٹر مودی نے کہا کہ پارلیمنٹ کا یہ بجٹ اجلاس بھی تاریخی ہوگا۔ سال 2020 میں وزیر خزانہ کو بہت سے مختلف پیکیجوں کا اعلان کرنا پڑا۔ اس دوران چار پانچ ‘منی بجٹ’ پیش کئے گئے ۔
وزیر اعظم کی ممبران پارلیمنٹ سے سیشن کا بھر پوراستعمال کرنے کی اپیل
