عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر //وزیر اعظم نریندر مودی جموں کشمیر اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 19ستمبر 2024 کو سرینگر کا دورہ کریں گے اور شیر کشمیر پارک( میونسپل پارک) ریذیڈنسی روڑسرینگر میں بی جے پی کی ایک میگا ریلی سے خطاب کریں گے۔ ریلی میںتقریباً 20,000 سے 30,000 پارٹی کارکنوں کی شرکت متوقع ہے۔بی جے پی کے سینئر لیڈر محمد انور خان کو وزیر اعظم کی ریلی کے انچارج کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔وزیر اعظم اس سے قبل 14ستمبر کو ڈوڈہ میں انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے۔