وزیر اعظم کا دورۂ ریاست

جموں// پرنسپل سیکرٹری منصوبہ بندی ، ترقی اور نگرانی روہت کنسل نے یہاں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں وزیر اعظم نریندر مودی کے جموں وکشمیر کے دورے سے متعلق کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔تین گھنٹے طویل اس میٹنگ میں چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم نے بھی شرکت کی ۔ روہت کنسل نے وزیر اعظم کے جموں، سرینگر اور لیہہ میں پروگراموں کے تعلق سے سٹیج کی تنصیب، پینے کے پانی کی سپلائی، نشستوں کے لئے انتظامات، طبی سہولیات اور ٹریفک نظام کے لئے کئے جارہے انتظامات کا جائزہ لیا۔روہت کنسل نے تمام انتظامات کو بر وقت مکمل کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے اس سلسلے میں مختلف محکموں کے درمیان قریبی تال میل پر بھی زور دیا۔قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم3 فروری کو جموں، سرینگر اور لیہہ کے دورے کے دوران کئی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھنے کے علاوہ دیگر کئی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے۔وزیر اعظم نے19 مئی2018 کو ریاست کے دورے کے دوران زوجیلہ ٹنل پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔