وزیر اعظم کام جوزہ دورہ ریاست

جموں// پرنسپل سیکرٹری منصوبہ بندی ، ترقی اور نگرانی روہت کنسل نے یہاں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں وزیر اعظم نریندر مودی کے جموں وکشمیر کے دورے سے متعلق کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں ڈویثرنل کمشنر جموں سنجیو ورما، کمشنر سیکرٹری تعمیرات عامہ خورشید احمد شاہ، سیکرٹری سیاحت ریگزن سیمفل، ڈپٹی کمشنر جموں رمیش کمار، ڈپٹی کمشنر سانبہ، سشما چوہان، ڈائریکٹر خاطر تواضع حشمت علی خان، چیف انجنیئر تعمیرات عامہ جموں سدھیر کمار ، ایس ایس پی ٹریفک ، ایڈیشنل ایس پی سانبہ کے علاوہ متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔تین گھنٹے طویل اس میٹنگ میں چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم نے بھی شرکت کی جبکہ روہت کنسل نے وزیر اعظم کے جموں، سرینگر اور لیہہ میں پروگراموں کے تعلق سے سٹیج کی تنصیب، پینے کے پانی کی سپلائی، نشستوں کے لئے انتظامات، طبی سہولیات اور ٹریفک نظام کے لئے کئے جارہے انتظامات کا جائزہ لیا۔روہت کنسل نے تمام انتظامات کو بر وقت مکمل کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے اس سلسلے میں مختلف محکموں کے درمیان قریبی تال میل پر بھی زور دیا۔قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم3 فروری کو جموں، سرینگر اور لیہہ کے دورے کے دوران کئی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھنے کے علاوہ دیگر کئی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے۔وزیر اعظم نے19 مئی2018 کو ریاست کے دورے کے دوران زوجیلہ ٹنل پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔