نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے پی ایس ایل وی-سی52 مشن کے کامیاب لانچ پر ملک کے خلائی سائنسدانوں کو مبارکباد دی ہے ۔مسٹر مودی پیر کونے ٹویٹ کیا،‘پی ایس ایل وی -سی52 مشن کے کامیاب لانچ پر ہمارے خلائی سائنسدانوں کو مبارکباد۔ ای او ایس-04 سیٹلائٹ زراعت، جنگلات اور شجرکاری، مٹی کی نمی اور ہائیڈرولوجی(آبی سائنس) کے ساتھ ساتھ سیلاب کی نقشہ سازی کے لیے ہر موسم کی اعلیٰ معیار کی تصاویر فراہم کرے گا’۔غور طلب ہے کہ انڈین اسپیس اینڈ ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے آج پولر سیٹلائٹ لانچ وہیکل (پی ایس ایل وی-سی52) کے ذریے چوتھے ارتھ آبزرویشن سیٹلائٹ ‘ای او ایس-04’ کو کامیابی کے ساتھ لانچ کیا۔
ای او ایس-04 کے ساتھ دو دیگر سیٹلائٹس بھی لانچ کیے گئے ، جو زمین سے تقریباً 529 کلومیٹر اوپر سورج کے ہم آہنگ مدار میں رکھے گئے ہیں۔